سادھوی کا قتل، مہنت پرشک، تین ملزم گرفتار

0
985

مظفر نگر: مغربی اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں گذشتہ ہفتہ ۳۵سالہ سادھوی کے قتل معاملہ میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سادھوی کی لاش کھیت میں پڑی ملی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بھوپا تھانہ کے بھوکھر ہیڑی گاؤں سے ملزم بابا کاپس ناتھ،منجیت اور امیش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے سادھوی سنیتا ناتھ کے قتل کی بات کا اعتراف کیا.

انہوں نے بتایا کہ سکندر آشرم کے مہنت شنکر داس نے اس قتل کی سازش کو رچا ، زمین کے سلسلہ میں اس سے ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہنت شنکر داس اور اس کے دوست کے علاوہ ایک دیگر ملزم منوج کمار فرار ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here