خاندان اجتہاد کی ممتاز شخصیت سید ثابت حسین کی تدفین

0
161

لکھنو ¿: خاندان اجتہاد کی بزرگ اور ممتاز شخصیت سید ثابت حسین عرف حضور نواب کی تدفین امام باڑہ غفران ماب میں ایک بڑے مجمع کی موجودگی میں ہوئی۔ سید ثابت حسین کا انتقال دہلی میں ہوا تھا جہاں سے انکی میت انکے فرزند انکی میت یہاں لائے اور مرحوم کے مورث اعلی کے امام باڑے غفران ماب میں انکی تدفین عمل میں آئی۔

سید ثابت حسین کا تعلق نرہئی کے مشہورعلمی خانوادے نواب اصغر حسین فاخر لکھنوی سے تھا اور وہ عرصہ دراز سے اپنی ملازمت کی وجہ دہلی میں سکونت اختیار کر چکے تجھے۔سید ثابت حسین کے والد نواب سید اختر حسین مصور لکھنوی خود ایک بلند پایہ شاعر تھے،جبکہ انکے حقیقی برادر سید قائم مہدی ساحر لکھنوی بر صغیر ہند و پاک کے منفرد مرثیہ گو شاعر تھے۔سید ثابت حسین کے نانا ہاتف لکھنوی اپنے دور کے ایک بلند شاعر تھے اس طرح سے سید ثابت حسین کو علمی برتری دونوں جانب سے ملی تھی۔مرحوم کی شادی راجہ صاحب ٹانڈہ کے یہاں ہوئی تھی۔مرحوم انتہائی مذہبی اور محبت کرنے والوں میں سے تھے۔
وہ خود بھی نوحہ و سلام نظم کرتے تھے ۔دو سال قبل انکے بڑے بیٹے کے انتقال کے بعد سے مرحوم کی صحت خراب رہنے لگی تھی۔
سید ثابت حسین کے پسمندگان میںاہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی (جو امریکہ میں ہیں)،اور ایک فرزند دہلی میں مصروف کارہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here