امریکیوں کے افواہ پھیلانے پر روس نے کیا احتجاج

0
251

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اعلان کیا ہے کہ روسی شہروں میں غیر قانونی احتجاجات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی بنا پر امریکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ میں طلب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس میں امریکی سفارتکاروں نے مختلف شہروں میں غیر قانونی احتجاجات کئے جانے کے بارے میں افواہیں پھیلائی ہیں اور اسی بنا پر ان امریکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ طلب کیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان امریکی سفارتکاروں سے افواہیں پھیلانے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

ماریا زاخا رووا نے کہا کہ روس میں امریکی سفارتکاروں نے یہاں تک افواہ پھیلائی ہے کہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کرملین ہاؤس میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتکار اپنی سفارتی سرگرمیوں کے دائرے سے باہر ہوئے ہیں جس پر انہیں روس کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر روس کے بیس شہروں میں احتجاج کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے امریکی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ الیکسی ناوالنی کے ہزاروں حامیوں نے روس کے بعض شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ناوالنی کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here