بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

0
193

بغداد: عراقی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، امریکی سفارتخانے کے گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے جب کہ گرین زون میں 2 راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب گرے تاہم امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹیوشا کے 2 راکٹ گرین زون کے اندر گرے اور یہ زون امریکی سفارت خانہ، مغربی ممالک کے دیگر سفارت خانوں اور غیر ملکی تجارتی مراکز پر مشتمل ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے اور ایران کی جانب سے اس حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here