بارہ بنکی : لٹیرے گرفتار، لوٹ کا مال برآمد

0
1461

بارہ بنکی : گزشتہ شام کرائم برانچ ٹیم کے ذریعہ اطلاع کی بنیاد پر تصادم کے بعد تھانہ کوتوالی شہر حلقہ کے تحت پرانا بائی پاس روڈ سے
۹ لٹیروںکو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے لوٹ کے انیس موبائل، ۲۵ ہزار روپئے نقد و دیگر سامان اور لوٹ میں استعمال بولیرو و زائلوگاڑی، تین طمنچے ۳۱۵ بور ، کارتوس وغیرہ برآمد ہوئے۔
تفتیش میں ملزمین نے لگژری گاڑیوں سے چار باغ، پالی ٹیکنک چوراہا، بس اسٹیشن اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے نشانزد سواریوں کو بٹھاکر سنسان جگہ پر لے جاکر اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹنے کی بات قبول کرتے ہوئے بارہ بنکی، لکھنؤ، فیض آباد، گونڈہ، سلطانپور، بلرامپور اضلاع میں لوٹ کی پچیس -تیس واردات کو انجام دینا بتایا۔اس سلسلہ میں تھانہ کوتوالی شہر میں مقدمہ درج کر کے ملزمین کو جیل بھیج دیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمین کے نام محمد ارشاد، رحمت علی، جیوان لام موریہ، مرلی، کرشن کمار، رنجیت ،دلیپ، ببو اور نورل بتائے جاتے ہیں۔ پولیس ٹیم کو ڈی آئی جی فیض آباد زون کے ذریعہ دس ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here