Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeریل ملازمین کو 78 دن کا بونس

ریل ملازمین کو 78 دن کا بونس

نئی دہلی : حکومت نے تہوار کے موسم سے قبل ریلوے ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج یہاں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ریلوے ملازمین کے لئے پیداوار پر مبنی بونس کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے تحت ، تمام اہل نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو مالی سال 2018-19 کے 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداواریت پر مبنی بونس (پی ایل بی) ملے گا۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریلوے کے قریب 11 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular