سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت ،ایک زخمی

0
109

پرتاپ گڑھ ، 21 مارچ (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر دور مانکپور قصبہ کے سبھا گنج چوک پر جمعہ کی دوپہر ایک بے قابو ٹرک کی ٹکر کے سبب جہاں تین افراد کی موت ہوگئ وہیں ایک زخمی ہے ۔

ایس ایچ او دودھ ناتھ یادو نے بتایا کہ لکھنو پریاگ راج شاہراہ کے مانکپور قصبہ کے سبھا گنج چوک پر آج دوپہر ایک بے قابو ٹرک کی ٹکر سے دیو پرساد پانڈے 70 اور اس کا بھتیجہ گیانیندر پانڈے 45 ،بائک مستری فروز احمد 27 اور مدن لال 45 سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
علاج کیلئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا ،وہیں شدید زخمی مدن لال کو پریاگ راج ریفر کر دیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here