کورونا وائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی

0
115

سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے عوام کے لیے عمرہ اور سیاحت کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کے حامل مکہ اور مدینہ شہر کی خادم سعودی ریاست سالانہ لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی کرتی ہے جبکہ حج کے موقع پر اس تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ برس اکتوبر میں نیا سیاحتی ویزہ متعارف کروایا تھا۔اس حوالے سے وزارت امور خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ معطلی عارضی ہے تاہم انہوں نے اس کے خاتمے کا وقت نہیں بتایا، ساتھ ہی یہ بات بھی واضح نہیں کہ جولائی کے مہینے میں آنے والا حج اس سے متاثر ہوگا یا نہیں۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں داخلہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے پڑوسی ممالک میں یہ پھیل چکا ہے۔

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس معطلی سے کہ کونسے ممالک اس سے متاثر ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحت حکام اس کا فیصلہ کریں گے کہ وائرس کہاں پر خطرناک حد تک ہے۔

سعودی عرب کے اعلیٰ سیاحتی حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے سے اب تک تقریباً 4 لاکھ سیاحتی ویزا جاری کیے جاچکے ہیں اور 2030 تک سالانہ 10 کروڑ لوگوں کی توجہ اپنی طرف کرنے کا ہدف ہے۔

اگر اس کورونا وائرس کے آغاز کی بات کی جائے تو یہ چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تاہم اب چین میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کو ایران اور اٹلی میں کیسز کی تعداد نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان دونوں ممالک میں نیا مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مذکورہ وائرس سے ایشیا میں کئی سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان، سویڈن، ناروے، گریس، رومانیہ اور الجیریا میں بھی پہلی مرتبہ کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔

ادھر ایشیا سے باہر امریکا می بھی مذکورہ وائرس موجود ہے اور امریکی صحت اتھارٹیز کے پاس اس وقت 59 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں زیادہ تر جاپان کے ایک بحری جہاز میں موجود افراد شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here