رشبھ پنت بولے میں بھی یوراج کی طرح چھکے لگا سکتا ہوں

0
133

نئی دہلی : آئی پی ایل 2021 میں دہلی کیپٹلس کی کمان سنبھالنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بلے بازی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ چھکے لگانے کے شوقین تھے۔

رشبھ پنت بولے میں بھی یوراج کی طرح چھکے لگا سکتا ہوں

بچپن میں ، وہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تب ا ن کے شاٹ ہر طرف جاتے تھے پنت نے کہا ، “جب آپ چھکا لگاتے ہیں تو ، عموماً اس میں کافی طاقت لگتی ہے لیکن جب یوراج بلے بازی کرتے تھے اور چھکے لگاتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ بغیر کسی کوشش اور طاقت کے چھکے لگاتے ہیں، جس میں صرف ٹائمننگ ہوتی تھی ۔

ان کے لگائے ہوئے چھکوں کو دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگتا تھا اور محسوس ہوتا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے اور یہی چیز میں اپنے اندر دیکھتا ہوں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here