آتشزدگی سے سری نگر میں رہائشی مکان خاکستر

0
169

سری نگر، 11 مارچ : گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں 6 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

آتشزدگی سے سری نگر میں رہائشی مکان خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک رہائشی مکان سے غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے فوراً متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس،پولیس اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا لیکن چھ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا گیا۔
مکان مالکان کی شناخت معراج الدین خان اور غلام رسول (مشترکہ مکان)، عبدالمجید ڈار، نذیر احمد اور جاوید احمد ڈار (مشترکہ مکان)، عبدالقیوم، توحید شوکت ڈار، منیر احمد ڈار اور محمد شفیع ڈار (مشترکہ مکان) کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here