اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

0
169

اورنگ آباد ، 2 جون : مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے بند کرائے گئے دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کیلئے لیبر ڈپٹی کمشنر پر دبا بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گذشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔ مسٹر جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

اورنگ آباد پولیس نے مسٹر پال کی شکایت پر مسٹر جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیونکہ شہر میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here