نئی دہلی ، 10 جون : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے ، جو اب تک ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
دریں اثنا بدھ کے روز ملک میں 33 لاکھ 79 ہزار 261 افراد کوویکسین لگا ئے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار693 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6،148 افراد کورونا کی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جو 18 مئی کو 4529 اموات کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.23 فیصد ہے۔ اس دوران بہار میں سب سے زیادہ یعنی 3971 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔