حکومت کو آر بی آئی 99122 کروڑ روپیے دے گا

0
120

نئی دہلی، 22 مئی ؛ریزر بینک آف انڈیا (آر بی آئی) 31 مارچ کو ختم نو ماہ کی مدت کی سر پلس رقم میں سے 99122 کروڑ روپیے مرکزی حکومت کو دے گا آر بی آئی کے ڈائریکٹر کی مرکزی بورڈ کی میٹنگ میں آج اس تجویز کو منظوری دی گئی آر بی آئی سود کے طور پر اور دیگر ذرائع سے موصول آمدنی میں سے بورڈ کی جانب سے منظور رقم مرکز کو دیتا ہے۔

حکومت کو آر بی آئی 99122 کروڑ روپیے دے گا

مالی سال 2021-22 سے آر بی آئی اکاؤنٹنگ ایئر نو ماہ کا کرنا پڑا جو جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ان نو ماہ کی مدت کے لیے مرکزی حکومت کو 99122 کروڑ روپیے باقی سر پلس رقم میں سے دینے پر اتفاق ہوا۔

میٹنگ میں موجودہ معاشی منظرنامہ، عالمی اور گھریلو چیلنجز اور کووڈ-19 کے پیش نظر حالیہ کیے گئے پالیسی جات تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر مہیش کمار جین، ڈاکٹر دیب برت پاترا، ایم راجیش راؤ اور ٹی روی شنکر اور مرکزی بورڈ کے دیگر ڈائریکٹر نے حصہ لیا۔ وزارت خزانہ میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری دیباشیش پانڈا اور محکمہ معاشی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ بھی شامل ہوئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here