اراکو حادثہ۔مرکزی وزیرکشن ریڈی کا ایک مہلوک کے خاندان کو پُرسہ

0
115

Arako accident: Union Minister Reddy pays tribute to the family of one of the victims

حیدرآباد:  اے پی کے ارکو گھاٹ روڈپر پیش آئے سڑک حادثہ جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے،کے ایک مہلوک ستیہ نارائنا کے ارکان خاندان سے مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے کل شب ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔حیدرآباد کے شیخ پیٹ ونائک نگر میں وہ ان کے مکان گئے اور غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔وشاکھاپٹنم کے کنگ جارج اسپتال میں زیرعلاج 8افرادکو بہترعلاج کی سہولت فراہم کرنے کی انہوں نے اے پی کے چیف سکریٹری،ہیلت سکریٹری اور ضلع کلکٹرکو فون پر ہدایت دی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پرائیویٹ ٹراویلس کے ذمہ داروں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر وہ پولیس کمشنر سے بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ اراکو گھاٹ کی کھائی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے گرنے کے نتیجہ میں 5فراد ہلاک اور دیگر 13زخمی ہوگئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here