راکھی ساونت نے پہلی مرتبہ شیئر کی شوہر کی تصویر، لیکن ایک ٹوئسٹ کے ساتھ

0
172

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوین یعنی راکھی ساونت آئے دن کسی نہ کسی کارنامے کے چلتے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ گزرے کافی دنوں سے وہ اپنی خفیہ (سیکریٹ شادی) اور اپنے ان دیکھے شوہر کو لیکر چرچا میں بنی ہوئی ہیں۔ وہیں اسی درمیان ان کے طلاق سے لیکر حمل تک ہر طرح کی افواہیں اڑ چکی ہیں۔

حالانکہ اب راکھی ساونت نے خود ویڈیو شیئر کرکے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے پاس یو کے پہنچ چکی ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد انہوں نے حال ہی میں ایک مرتبہ پھر نیا کارنامہ کردیا ہے۔ راکھی ساونت نے پہلی مرتبہ اپنے شوہر کی فوٹو شیئر کی ہے لیکن اس میں بھی ایک ٹوئسٹ ہے۔

دراصل راکھی نے جب سے شادی کی ہے ان کے شوہر کی ایک بھی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔ راکھی نے اپنی شادی کی خبر کو خود کنفرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے شوہر میڈیا اور کیمرے سے دور رہنا چاہتے ہیں۔

انہیں یہ سب بالکل پسند نہیں ہے۔ راکھی نے جب کافی وقت تک شوہر کے ساتھ کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی تو سوشل میڈیا پر لوگ کہنے لگے کہ راکھی کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ وہیں ایسی باتوں کا جواب دینے کیلئے حال ہی میں راکھی نے ایک عجیب وغریب ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہاں دیکھیں یہ ویڈیو۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here