Friday, May 10, 2024
spot_img
HomeMarqueeراجیہ سبھا کی 55 سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات 26مارچ کو

راجیہ سبھا کی 55 سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات 26مارچ کو

نئی دہلی،25فروری(یواین آئی)17ریاستوں کی 55 راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے دوسالہ انتخابات 26مارچ کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق ان 17ریاستوں سے منتخب کئےگئے راجیہ سبھا اراکین کا مدت کار اپریل میں ختم ہورہا ہے۔

ان میں ڈپٹی چیئرمین ہرونش،موتی لال وورا،رام داس آٹھولے،دگوجے سنگھ،ڈاکٹر سنجے سنگھ،کماری شیلجا،وجے گوئل،پریم چندگپتا،تروچی شیوا وغیرہ اہم ہیں۔

کمیشن کے مطابق الیکشن کی نوٹیفکیشن چھ مارچ کو جاری ہوگی اور 13مارچ کو نامزدگی،16کو پرچہ نامزدگی کی جانچ اور 18مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

مہاراشٹر،اوڈیشہ،تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے منتخب کئے گئے اراکین دو اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ آندھرا پردیش،تلنگانہ،بہار،جھارکھنڈ،راجستھان،گجرات،منی پور،آسام،چھتیس گڑھ،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کے اراکین کا مدت کار نو اپریل او رمیگھالیہ کے اراکین کا 12اپریل کو ختم ہوگا۔

مہاراشٹر کی سات،اوڈیشہ کی چار،تمل ناڈو کی چھ،مغربی بنگال کی پانچ،آندھرا پردیش کی چار،تلنگانہ کی دو،آسام کی تین،بہار کی پانچ ،چھتیس گڑھ کی دو،گجرات کی چار،ہریانہ کی دو،ہماچل کی ایک،جھارکھنڈ کی دو،مدھیہ پردیش کی تین،منی پور کی ایک،راجستھان کی تین اور میگھالیہ کی ایک راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular