ریل بھون دو دن کے لئے سیل

0
135

نئی دہلی،14مئ؛)ریلے پولیس فورس(آر پی ایف)کے ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر پائےجانے پرریلوے کی وزارت کے ہیڈکوارٹر ریل بھون کو دو دن کےلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ریلوے کی وزارت کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل رات فیصلہ کیا گیا کہ ریل بھون جمعرات اور جمعہ کو بند رہےگا۔ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے اب ریل بھون پیر کو کھلے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چوتھے فلور پر آر پی اف کے دفتر میں ایک ملازم کے کورونا وائرس سے پازیٹو پائے جانے کے پیش نظر کیاگیا ہے۔
ریل بھون کو جمعرات اور جمعہ کو اچھی طرح سے سینیٹائز کرایا جائےگا۔ریلوے کے چوتھے فلور پر تعینات تقریباً سات آٹھ ملازمین کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کیاگیا ہے جو متاثر ملازمین کے رابطے میں آئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here