راہل۔ پرینکا نے کورونا دور کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی

0
193

نئی دہلی ، 8 جون : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن اور انسانیت کی کمی کی وجہ سے جس طرح سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ایک بڑا جرم ہے۔ اور اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جانی چاہئے۔

راہل۔ پرینکا نے کورونا دور کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی

مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت دونوں کی شدید قلت ہے۔ اس خوفناک جرم کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ دکھ کے اس ماحول میں مرنے والوں کے لواحقین سے میری ہمدردی‘‘۔

مسز واڈرا نے قبرستانوں و شمشان گھاٹوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کے سرکاری اعداد و شمار کے مابین فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’’کووڈ کی وجہ سے ہوئیں اموات کے بارے میں حکومت کے اعداد و شمار اور شمشانوں ۔ قبرستانوں کے اعداد و شمار میں اتنا فرق کیوں؟ مودی حکومت نے اعداد و شمار کو بیداری پھیلانے اور کوو ڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے پروپیگنڈا کرنے کا ذریعہ کیوں بنادیا؟۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے اپنی ’ذمہ دار کون‘ مہم کے تحت حکومت کے متضاد بیانات کا حوالہ دیا – ’’وزیر اعظم: میں نے آکسیجن کی کمی نہیں ہونےدی‘‘۔
’’وزیر اعلی: آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ۔ قلت کی افواہیں پھیلانے والوں کی جائداد ضبط ہو گی‘‘۔

’’وزیر: مریضوں کو ضرورت کے مطابق آکسیجن دیں۔ زیادہ آکسیجن نہ دیں‘‘۔
’’آگرہ ہسپتال: آکسیجن ختم تھی۔ 22 مریضوں کی آکسیجن بند کرکے موکڈرل کی۔ ذمہ دار کون؟ ‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here