منتخب حکومتیں گرانے کی بجائے مفاد عامہ پر توجہ دیں مودی: راہل

0
101

نئی دہلی،11 مارچ (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے دفتر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ منتخبہ حکومتوں کو گرانے کی بجائے اسے مفاد عامہ کے ایشوز پر توجہ دینا چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر کو منتخب حکومت گرانے پر نہیں بلکہ اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں اور اس کا فائدہ ملک کے عوام کو ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا’’وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کانگریس کی منتخب حکومتوں کو گرانے میں مصروف ہے،

آپ کے دھیان میں ہونا چاہئے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 35 فیصد گر گئی ہے۔ کیا آپ اس کا فائدہ پٹرول کی قیمت 60 روپے فی لیٹر سے نیچے لا کر ملک کے عوام کو دے سکتے ہیں۔ اس سے معیشت کو مضبوطی ملے گی‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here