بحرینی انقلابیوں کو سزائیں

0
98

آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے 8 بحرینی شہریوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد الزامات کے تحت بڑی بڑی سزائیں سنائی ہے۔

الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا، شہریت منسوخ کردینے کی سزا یا پھر طویل المیعاد قید کی سزا سنائے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے کل 8 بحرینی شہریوں پر امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام کے تحت 15، سال 10 سال، 5 سال اور ایک سال کی سزائیں سنائی ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیمیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور تشدد امیز اقدامات پر بحرینی حکام کو بارہا خبردار کرچکی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here