جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اسمبلی بلڈنگ کے چارو جانب جنپتھ اور سول لائن علاقے میں ریلی، دھرنا، مظاہرہ اور جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس جنوب اویناش کمارشرما نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیچو سرکل سے اسمبلی تک کے جن پتھ، اسمبلی عمارت کے چاروطرف، سکریٹریٹ، تلک مارگ وانکی پتھ، سہدیومارگ سول لائنس ریلوے کراسنگ سے راج بھون سرکل تک اور راج بھون سرکل سے رام مندر سرکل ہوا سڑک، رام نگر چوک راج بھون سرکل سے اجمیر روڈ ٹی پوائنٹ ہوتے ہوئے ناٹانیوں کا چوک اجمیر روڈ سول لائنس ریلوے کراسنگ پانی کی ٹنکی تک کے علاقے میں سڑک وفٹ پاتھوں کا علاقہ پابندی میں شامل ہے۔
ان علاقوں میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد گروپ میں جمع نہیں ہوں گے اور دھرنا، جلوس، ریلی، عوامی اجلاس اور مظاہرہ پر مکمل پابندی رہے گی۔ اسی طرح کوئی بھی شخص نعرہ اور آواز نشرکرنے والے آلات کا استعمال نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی کوئی بھی شخص اسلحہ، آتشیں اسلحہ، دھاردار یا دیگر لاٹھی، اینٹ، پتھر ڈنڈا وغیرہ لے کر نہیں چلے گا اور کوئی بھی ناپسندیدہ افراد، اجنبی اور فساد برپاکرنے والوں کو پناہ نہیں دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر کو میمورنڈم دینے کے لئے اجازت کے بعد چار افراد پر مشتمل وفد مذکورہ پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے میمورنڈم دے سکے گا۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اسمبلی اور سول لائن علاقے میں دھرنا، مظاہرہ اور جلوس پر پابندی
RELATED ARTICLES





