پرینکا نے گنا بقایاجات پریوگی حکومت کی تنقید-Priyanka criticizes the government for its arrears

0
90

 

Priyanka criticizes the government for its arrears

لکھنو:  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں گنا کسانوں کے چینی ملوں پر بقایہ جات کے سلسلے میں ریاست کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو 14دنوں میں ادائیگی کا وعدہ محض ایک جملہ ثابت ہوا ہے۔
پرینکا واڈرا نے آج اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے گنا کسانوں کو 14دنوں میں ان کے رقمکی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن چینی ملوں پر ابھی بھی ہزاروں کروڑوں روپئے بقایا ہیں۔ حکومت کا یہ وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھیم پور کھیری کے کسان آلوک مشرا کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کا چینی مل 6لاکھ روپئے بقایہ ہیں جو اب تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے بیماری کے علاج کے لئے تین لاکھ روپئے قرض لئے ہیں۔ایسی ہی حالت ریاست کے دیگر کسانوں کی بھی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here