وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا کورونا ٹسٹ نیگیٹیو نکلا

0
78

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ آج ہوا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔’

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر اعظم کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی اور کورونا فنڈ کے لیے ایک کروڑ ڈالر عطیہ کیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ روز فیصل ایدھی میں وائرس کی تشخیص ہوئی تو یہ بتایا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے ایک روز بعد ان میں علامات ظاہر ہوئیں۔جس کے بعد پہلے وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وہ تجویز دیں گے کہ عمران خان اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چند دن قبل وزیر اعظم کی ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو بطور ذمے دار وزیر اعظم اور ذمے دار شہری ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here