ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی وزیر اعظم مودی کی ہدایات

0
106

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی وزیر اعظم مودی کی ہدایات

جمعرات کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں مسٹر مودی نے آکسیجن کی صورتحال اور ملک بھر میں اس کی دستیابی بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں کو آکسیجن کی بلاتعطل اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کو ذمہ داری طے کرنا ہوگی۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کو آکسیجن کی پیداوارمیں اضافہ اور اس کی سپلائی میں مختلف سطحوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے آکسیجن کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے طریقے اور امکانات تلاش کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں تیز رفتار آکسیجن کی فراہمی ہونی چاہئے۔ بتایا گیا کہ اس کے لئے ٹرینیں استعمال ہورہی ہیں اور ایک ٹرین آکسیجن کی پہلی کھیپ کے ساتھ ممبئی سے وشاکھاپٹنم بھی پہنچی ہے۔ آکسیجن تیار کرنے والی کمپنیوں کو خالی آکسیجن ٹینکرزبھی فضائی سروس کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ریاستوں سے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لئے کہا ہے۔
میٹنگ میں کابینہ سکریٹری ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، ہوم سکریٹری اور متعدد وزارتوں کے اعلی شریک ہوئے شریک ہوئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here