Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeپی ایف گھپلے میں مایاوتی کا یوگی پر نشانہ

پی ایف گھپلے میں مایاوتی کا یوگی پر نشانہ

لکھنؤ:05 نومبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹیڈ میں ہزاروں کروڑ روپئے کے ہوئے گھپلہ معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑا گھپلہ قرار دیا سوشل میڈیا پرکافی سرگرم مایاوتی نے منگل کو لگاتار تین ٹوئٹ کئے اور اترپردیش پاور کارپوریشن میں بجلی انجینئروں و ملازمین کے پی ایف گھپلے کو اترپردیش حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بڑے گھپلے میں یوپی حکومت کی پہلے بڑی ناکامی اور اب ڈھیلے ڈھالے رویے سے کوئی ٹھوس نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے اس بڑے معاملے میں سی بی آئی جانچ کے ساتھ ۔ساتھ اس سنگین معاملے میں لاپرواہی برتنے والے سبھی بڑے عہدوں پرتعینات افسران کے خلاف فوری سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاست کی عوام حکومت کی اس کاروائی کا انتظار کرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے ملازمین کی محنت کی کمائی کے 2600 کروڑ روپئے پرائیویٹ کمپنی میں لگا کر غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular