سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا بیان- بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے منھ بھرائی کی سیاست کررہی ہے

0
486

لکھنؤ:31دسمبر(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو بی جے پی پر منھ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ایسا صرف الیکشن جیتنے کے .لئے کررہی ہے

این آر سی/این پی آر/سی اے اے کی مخالفت میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے ودھان بھون تک پارٹی اراکین اسمبلی کی سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا چاہتی ہے جوکہ آئین کے خلاف ہے۔ پارٹی سی اے اے،این آرسی،این پی آر کی سخت مخالف ہے اور مرکز کے ان اقدامات کے خلاف پارٹی کی مخالفت جاری رہے گی۔

سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ شمال مشرق اور آسام کے شہری بھی اس قانون سے ناخوش ہیں۔ مسٹر یادو نے دعوی کیا کہ بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کے نام پر ملک کی عوام میں خوف پیدا کررہی ہے۔

ایس پی سربراہ نے این پی آر شروع کرنے کے فیصلے پر بھی حکومت کی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ سبھی شہریوں کی تمام تفصیلات پہلے سے ہی آدھار کارڈ میں موجود ہیں باوجود اس کے این پی آر کی کیا ضرورت ہے۔

ایس پی سربراہ نے ملک کی معیشت میں اضافے کے لئے حکومت کی جانب سے مؤثر اقدام کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کا بینکنگ سیکٹر پوری طرح سے منہدم ہوگیا ہےاور نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ چونکہ حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملکی معیشت کو اٹھانے میں ناکام رہے ہیں اس لئے وہ سی اے اے،این آر سی،این پی آر میں الجھا کر حقیقی مسائل سے عوام کا دھیان بھٹکانا چاہتی ہے۔
ریلی کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی اپنی گردن میں پلے کارڈ لٹکا کر ودھان بھون پہنچنے کے لئے ایک کلو میٹر کی مسافت سائیکل کے ذریعہ طے کی۔ایس پی اراکین نے این پی آر،این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

آج یو پی اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں پارلیمنٹ کی جانب سے ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن کو مزید 10 سالوں کے لئے بڑھانے کے لئے کی گئی آئین کی 126 ویں ترمیم کو منظور کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here