ہیروئن بننے جشپور سے ممبئی بھاگی دو لڑکیوں کو پولیس نے برآمد کیا

0
166

پتھل گاؤں:،30 دسمبر(یواین آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور سے بالی ووڈ فلموں میں ہیروئن بننے کے جھانسے میں آکر گھر سے بھاگ کر ممبئی جارہیں دو نابالغ لڑکیوں کو جشپور پولیس نے راجستھان پولیس کی مدد سے انہیں صحیح سلامت برآمد کرلیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ بالاجی راو نے آج بتایا کہ کل راجستھان کی ادے پور پولیس نے دونوں لڑکیوں کو ممبئی کی بس سے برآمد کرلیا ہے۔اس اطلاع کے بعد جشپور پولیس کی ٹیم اور ان کے گھروالے دونوں لڑکیوں کو لانے کےلئے روانہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جشپور ضلع میں بگیچہ میں رہنے والی دونوں نابالغ لڑکیوں نے انٹرنیٹ سے ممبئی کی فلمی دنیا میں پہنچنے کی معلومات جمع کی تھی۔ اسی دوران فلموں میں کام دلانے کےلئے ان لڑکیوں نے ممبئی کے ایک نامعلوم شخص سے فون پر رابطہ بھی کرلیا۔اس شخص کے جھانسے میں آکر دونوں لڑکیاں پہلے رانچی پہنچیں۔ اس کے بعد کووڈ -19 کی وجہ سے ممبئی تک ریل سے نہ جاپانے کی وجہ سے سڑک کے راستے سے پٹنہ اور دہلی پہنچ کر ممبئی کا راستہ پکڑا۔
انہوں نے بتایا کہ گم شدہ لڑکیوں کے گھروالوں کی بگیچہ تھانے میں شکایت ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے ان کے موبائل کی لوکیشن سے پچھا کیا اور دہلی ممبئی بس میں سفر کرنے کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد راجستھان میں ادے پور پولیس سے رابطہ کرکے دونوں لڑکیوں کو بس سے صحیح سلامت اتارلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بگیچہ پولیس دونوں لڑکیوں کے گھروالوں کو ساتھ لے کر آج ادے پور روانہ ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here