سی اے اے مخالف احتجاج : لکھنؤ ،میرٹھ کے بعد اب اعظم گڑھ میں یوپی پولیس کی بربریت

0
266

شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔اترپردیش پولیس نے گزشتہ رات اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں جوہر پارک میں دھرنے پر بیٹھی خواتین پر لاٹھی چارج کردیاہے۔

بتایاجارہاہے کہ پولیس نے رات میں ساڑھے 3 بجے احتجاجی خواتین پر لاٹھی چارج کیاہے ۔ہم آپ کو بتادیں کہ شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں خواتین مسلسل احتجاج کررہی تھی ۔ بتایاجارہاہے کہ پولیس لاٹھی چار ج کے دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔

اتناہی نہیں پولیس نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے اعظم گڑھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیاہے۔

اترپردیش پولیس کی بریریت کے بعد سوشل میڈ یا پرناراضگی کا اظہارکیاجارہاہے۔یاد رہے کہ اس پہلے اترپردیش پولیس نے لکھنؤ اور میرٹھ میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیاتھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here