حیدرآباد کے مشہور شاعر،ادیب و صحافی محسن جلگانوی کیلئے پونے میں مشاعرہ

0
206

حیدرآباد:  پونے ایک علمی و ادبی شہر اور ہندوستانی تہذیب کا گہوارہ ہے، اس عظیم شہر میں اکثر بیرونی علمی وادبی شخصیات تعلیمی سرگرمیوں میں شریک ہونے کے لئے آتے رہتے ہیں اور پونے کے ادباء و شعراء ان مہمانان کے تعلیمی وادبی لین دین سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں حیدرآباد کے مشہور و معروف شاعر، ادیب و صحافی جناب محسن جلگانوی کی پونے میں آمد ہوئی۔ان کا ادبی حلقوں نے استقبال کیا۔اس موقع پر کئی ادبی و شعری نشستیں ہوئیں۔ نذیر فتحپوری(مدیر سہ ماہی”اسباق” پونے)، اسلم چشتی، خلیق الرحمان ضیاء باغپتی، تنویرا حمد تنویر شولاپوری، رفیق قاضی، انور فراز، محترمہ شمشاد جلیل شاد، شریمتی وجیہ ٹیک سنگھانی وغیرہ نے محسن جلگانوی کا استقبال کیا۔محسن جلگانوی نے ادبی کینویس پر بھر پور روشنی ڈالی، اور اردو زبان کی زبوں حالی پر تفصیلات سے واقف کروایا۔ اردو زبان کی ترقی اور نشوونما کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی اس موقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ رفیق قاضی جو کے پونے شاعر و ڈرامہ نگار ہیں، نے ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں پونے کے مشہور ومعروف شعراء نے شرکت کی۔ لاک ڈاؤن کے بعد یہ پونے شہر میں پہلا مشاعرہ تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here