انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ کے زیرِ اہتمام نورالدین نور کی دو کتابوں کی رسمِ اجراء

0
112

گلبرگہ:  ڈاکٹر ماجدداغی معتمدِ انجمن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیرِ اہتمام 7 /جنوری جمعرات کو 3 بجے سہ پہر بہ مقام خواجہ بندہ نوازؒ ایوان اُردو، انجمن کامپلکس گلبرگہ میں جلسہئ رسمِ اجراء منعقد ہوگا جس میں نورالدین نور کی دو کتابوں کی رسمِ اجراء عمل میں آئے گی۔ انھوں نے تفصلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”ریاض رحیم ممبئی اہل قلم کی نظر میں‘‘ اجراء بدست ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اُردو اکادمی اور ”غزل کی فضاؤں میں“ اجراء بدست پروفیسر حمید سہروردی سابق صدر شعبہئ اُردو گلبرگہ یونیورسٹی رسمِ اجراء عمل میں آئے گی اور بہ حیثیت مہمانانِ خصوصی پروفیسر محمد عبدالحمید اکبرصدر شعبہئ اردو، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی و جناب ریاض رحیم ممبئی شرکت کریں گے اور جلسہئ کی صدارت جناب ولی احمد سابق صدر انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ کریں گے۔ انھوں نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here