سات دنوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

0
191

صارفین کو گزشتہ سات دنوں سے راحت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

سات دنوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر
نئی دہلی، 6 مارچ : تیل پیدا کرنے والے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ابال کے باوجود ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز مستحکم رہیں۔

بیرون ملک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 2.62 اضافے کے ساتھ فی بیرل 69.39. تک پہنچ گیا۔

دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 مارچ کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here