پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ! مسلسل ساتویں دن تیل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ

0
242

نئی دہلی۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی تیل تنصیبات پر 14 ستمبر کو ہوئے حملے کے بعد ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 73.91 روپئے, 79.57 روپئے, 76.60 روپئے اور 76.83 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 66.93 روپئے،70.22 روپئے،69.35 روپئے اور 70.76 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here