Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeSliderپٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 13 مئی: جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل قیمتوں میں مسلسل تین دن تک اضافہ ہوا تھا۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

ان دنوں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی عروج پر ہیں اور ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 92.05 اور 82.61 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ اس مہینے دہلی میں اب تک پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 1.88 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 98.36 روپے ، چنئی میں 93.84 روپے اور کولکاتا میں 92.16 روپے میں فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمتیں ممبئی میں 89.75 روپے ، چنئی میں 87.49 روپے اور کولکاتا میں 85.45 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:
شہر کا نام————پیٹرول روپے / لیٹر———ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 92.05 —————— 82.61
ممبئی ————— 98.36 ————— 89.75
چنئی —————— 93.84 ————— 87.49
کولکاتا ———— 92.16 —————— 85.45

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular