Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeSliderپٹرول اور ڈیزل کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی ، 11 مارچ : بیرون ملک خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل 12 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

بیرون ممالک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل فی بیرل68 ڈالر کے قریب بنا ہوا ہے۔

قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت فی الحال 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اس وقت ملک بھر میں ریکارڈسطح پر ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular