پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

0
90

نئی دہلی 11 مئی : پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 27 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ 82.36 روپے فی لیٹررہی۔

گزشتہ چار مئی سے دہلی میں پٹرول 1.40 روپے اور ڈیزل میں 1.63 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان آٹھ دنوں میں سے چھ دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ بقیہ دو دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 26-26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 98.12 روپے ، چنئی میں 93.62 روپے اور کولکتہ میں 91.92 روپے ہوگیا۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 89.48 روپے ، چنئی میں 29 پیسے اضافےکے ساتھ 87.25 روپے اور کولکاتہ میں 30 پیسے بڑھ کر 85.20 روپے فی لیٹرپہنچ گئیہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر کا نام ۔۔۔۔۔پیٹرول۔۔۔۔۔۔ ڈیزل۔
دہلی ——— 91.80 ——— 82.36
ممبئی ۔—— 98.12 ——— 89.48
چنئی ———93.62 ———87.25
کولکاتا ———91.92 ——— 85.20

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here