پنت، روٹ اور اسٹرلنگ کو آئی سی سی نے مین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا

0
138

دبئی ، : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ۔

آئی سی سی نے ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا ، جس کے لئے آئی سی سی نے منگل کو تین مرد کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔

23 سالہ پنت نے حال ہی میں اختتام پزیر آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ کھیلے تھے اور انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 97 اور چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 89 رنز بنائے تھے ، جس کی بدولت ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت میں مدد ملی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here