فلسطینی شہری کا مکان مسمار

0
257

مقبوضہ بیت المقدس : قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے مقام پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ اُدھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت اور دیوار مسمار کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھاری مشینری کے ساتھ جبل مکبر میں دیر السنہ کے مقام پر چھاپا مارا۔

قابض فوج نے ایک فلسطینی خاندان کی اراضی کے گرد لگائی خار دار تار کاٹ ڈالی۔ دریں اثنا صہیونی عدالت کے ایک فیصلے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح میں قابض صہیونی فوج نے 6 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بے دخلی کا حکم پانے والے فلسطینیوںکی تعداد 27 ہے، جن میں زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

یہ خاندان 70 سال سے ان گھروںمیں آباد تھے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا مقصد وہاں یہودیوںکو آباد کرنا ہے۔ مقامی انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے کے عدالتی فیصلے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوںکو حراست میں لے لیا، جن میں سابق اسیران، فلسطینی ارکان پارلیمان اور حماس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here