کورونا کے باعث ’آسکرز‘ کے ملتوی ہونے کا امکان

0
113

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’آسکرز‘ کے منتظمین نے بھی کورونا وائرس کے باعث اس میلے کو ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق منتظمین نے 93ویں اکیڈمی ایورڈز کی تقریب سے متعلق سوچ و بچار شروع کردیا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلموں کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے 2021 کے اکیڈمی ایوارڈز کو چار ماہ کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ آسکر کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی تقریب ملتوی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی اس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے۔

اسٹوڈیوز نے نہ صرف اپنے نئے پروجیکٹس کو روک دیا ہے جبکہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے پروجیکٹس کی ریلیز میں تاخیر کر دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here