سڈنی اسٹیڈیم میں صرف 25 فیصد ی ناظرین ہی میچ دیکھ سکیں گے

0
69

سڈنی:   ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 7 جنوری سے جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں صرف 25 فیصد ناظرین ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ساؤتھ ویلز میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی نے کہا ، “نیو ساؤتھ ویلز میں عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم جائے انعقاد اور این ایس ڈبلیو سے بات کررہے ہیں کہ وہ ہمارے عملے ، کھلاڑیوں ، براڈکاسٹروں ، میچ کے عہدیداروں اور شائقین کے لئے مناسب بایو سیفٹی پروٹوکال پر قدم اٹھائے جس سے ہم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرتیسرا ٹیسٹ میچ مکمل سیکیورٹی کے ساتھ کراسکیں۔

انہوں نے کہا ، “خاص طور پر سیکیورٹی کے معاملے میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم رہے گی۔ ہم ٹکٹ لینے والے تمام ناظرین کا صبر رکھنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here