Tuesday, May 7, 2024
spot_img

ابوجہ، 19 اپریل: نائیجریا کے جنوب مشرقی بینوئے ریاست میں ایک تیل کے ٹینکر میں ہوئے دھماکے سے ایک بچہ اور تین خواتین سمیت کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

نائیجریا میں تیل ٹینکر میں دھماکا ،12 لوگوں کی موت

نائیجریا کے معروف روزنامہ پریمیم ٹائمز نے اس کی اطلاع دی۔ بینوئے ریاست میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سیکٹر کمانڈر ، یعقوب محمد نے اتوار کے روز اخبار کو بتایا کہ تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھودیا اور آگاتو کے اوشیگ بڈو گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

مسٹر محمد کے مطابق دھماکے اور آگ کی وجہ سے آٹھ مرد ، تین خواتین اور ایک کمسن لڑکے سمیت 12 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ٹینکر میں آگ لگنے سے مقامی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایف آر ایس سی اور دیگر امدادی اداروں کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے بلایا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں

صومالیہ میں بم دھماکے میں 17 کی موت

وینزویلا- بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجیوں کی موت

نائیجیریا میں فوجی قافلے پر حملہ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular