Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeSliderامریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا‘ ایرانی وزیر

امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا‘ ایرانی وزیر

تہران : ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ایرانی وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور اس سے متعلق مصنوعات کی برآمدات میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوا۔

انہوں نے اپنے بیان میں اس اضافے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں کے دور میں برآمدات کا نیا ریکارڈ بنایا۔ یاد رہے کہ ایران پر 2018ء میں لگائی گئی امریکی پابندیوں سے قبل یومیہ خام تیل کی برآمدات 28لاکھ بیرل تھیں، جو 2020ء میں کم ہو کر 3لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular