دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد

0
116

نئی دہلی، 26 مئی : ملک میں کورونا انفیکشن میں اضافے اور کمی کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر نئے معاملات کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی وہیں چار ہزار سے زیادہ مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی جبکہ متاثرین کے مقابلے میں صحتمند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی جس سے ری کوری کی شرح 89.66 فیصد پوگئی دوسری جانب منگل کے روز 20 لاکھ 39 ہزار 87 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار 456 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 208921 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار 795 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2 لاکھ 95 ہزار 955 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار 816 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملے 91191 گھٹ کر 24 لاکھ 95 ہزار 591 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 4157 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 311388 ہوگئی ہے۔


ملک میں سرگرم معاملات کی شرح اور اموات بالترتیب 9.19 اور 1.15 فیصد ہوگئی ہے۔


مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 13177 کم ہو کر 317038 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 36176 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5218768ہوگئی ، جبکہ 1137 مزید مریضوں کی اموات سے تعداد اموات 90349 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here