Tuesday, April 30, 2024
spot_img
HomeSliderبیتے روز 700 سے کم رہی ہوائی پروازوں کی تعداد

بیتے روز 700 سے کم رہی ہوائی پروازوں کی تعداد

نئی دہلی، 26 مئی : گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد میں منگل کے روز کچھ اضافہ ہوا، جبکہ پروازوں کی تعداد گھٹ کر 700 سے کم ہو گئی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے بدھ کے روز جاری والے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز 47537 مسافروں نے 694 پروازوں میں سفر کیا اس سے قبل پیر کے روز 714 پروازوں میں 47028 مسافرین اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

بیتے روز 700 سے کم رہی ہوائی پروازوں کی تعداد


کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی، لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔


گزشتہ سال، ملک میں باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں۔ اس کے بعد، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ اس سال فروری تک مسافروں کی تعداد میں ہرسابقہ مہینے کے مقابلے میں ہر مہینے اضافہ ہوا تھا، جبکہ اس کے بعد مسلسل تین ماہ تک اس میں کمی درج کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular