نئی دہلی، 24مئی : کووڈ19کے انفیکشن کی دوسرہی لہر کی وجہ سے متاثرین کی تعداد چالیس ہزار سے نیچے آنے کے بعد فضائی مسافروں کی یومیہ تعداد اتوار کو 60ہزار کے قریب پہنچ گئی شہری ہوابازی کی وزارت کے پیر کوجاری اعدادوشمار کے مطابق اتوار کو 786 پروازوں، میں 59,319مسافر اپنی منزلوں کے لئے روانہ ہوئے۔
ایک وقت پر کووڈ۔19کے ہزار روزچار لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آرہے تھے۔ اب میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کے اتوار کی صبح جاری اعدادوشمار کے گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,22,315نئے مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40ہزار سے نیچے رہ گئی تھی۔ اس دن 641پروازوں میں 39,370لوگوں نے سفر کیا تھا لیکن اس کے بعد اس میں باقاعدہ طورپر بہتری آرہی ہے۔
دوسری لہر کے سست ہونے کے ساتھ اب زیادہ لوگ فضائی سفرکررہے ہیں۔ اب بھی یہ سال فروری اور مارچ کے یومیہ اوسط سے کافی کم ہے۔ فروری میں ہر دن اوسطاً 2.80مسافروں نے طیارہ میں سفر کیا تھا۔ مارچ میں یہ اوسط کم ہوکر 2.50لاکھ اور اپریل میں 1.91لاکھ پر آگیا تھا۔
گزشتہ سال 25مارچ سے دو مہینے کے لئے ملک میں باقاعدہ پروازیں مکمل طورپر بند رہی تھیں۔ اس کے بعد 25مئی 2020میں گھریلو روٹوں پر باقاعدہ پروازیں پھر سے شروع کی گئی تھیں۔ اس سال فروری تک ہر مہینے مسافروں کی تعداد گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں بڑھی تھی جبکہ اس کے بعد مسلسل تین مہینے اس میں کمی آئی ہے۔