مزاحیہ ڈرامہ’’خداخیرکرے‘‘ کی خوبصورت پیش کش بھی اسٹیج پر
،نوشاد سنگیت ڈیولیپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے وزارت ثقافت حکومت ہند کے تعاون سے آتمارام ساونت کے لکھے مراٹھی ڈرامے’’خداخیرکرے‘‘کا شری دھر جوشی کے ذریعہ کئے گئے ہندی -اردوورزن ڈرامے کی پیش کش معروف تخلیق کارحسن کاظمی کی ہدایت کاری میں کیا جارہاہے۔سوسائٹی کے صدراطہر نبی نے بتایا کہ سنگیت ناٹک اکادمی گومتی نگر واقع والمیکی رنگ شالہ میں جمعہ19فروری کی شام ہونے والے اس پیش کش سے پہلے مہمان خصوصی کے طور پرسبکدوش آئی ایس افسرڈاکٹرانیس انصاری اورمہمان اعزازی سماجی کارکن اورسابق ایم ایل سی سراج مہدی ثقافت اورڈرامے کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وجے واستو،ڈاکٹرانل رستوگی، راجہ اوستھی جیسی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے لئے ’’نوشادسمان‘‘سے سرفرازکیا جائے گا۔اس خوبصورت مزاحیہ ڈرامے کوتیس دن کی سخت تربیت سے ڈرامہ ورکشاپ میںتیار کیا جارہاہے۔اوراس تربیتی ورکشاپ میںمختلف پہلوئوں پرماہرین خصوصی کام کررہے ہیں۔یہ اطلاع میڈیاکیلئے ضیاء اللہ صدیق نے دی ہے۔
’نوشاد سمانـ‘اعزازیہ پروگرام19فروری کو- Nowshad Saman Honors Program on February 19
Also read