مہاراشٹر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کا معاملہ نہیں: ٹوپے

0
29

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کا فی الحال کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
شہر میں ایم آئی ٹی اسپتال اور تحقیقی ادارے کے دورے پر آئے مسٹر ٹوپے نے صحافیوں سے کہا کہ اب تک 47 لوگ برطانیہ سے اورنگ آباد پہنچے ہیں۔ ان کے نمونے پہلے ہی لے لئے گئے تھے اور ان میں سے دو افراد کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا کے جس نئے ویریئنٹ کا پتہ لگا ہے، وہ 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ریاستی حکومت شہریوں کی صحت میں بہترین کے لئے سبھی ضروری اقدام کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here