واشنگٹن 25 مارچ : شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ، جس کی حدود کا ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا ہے۔
اس کی اطلاع سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
چینل نے بتایا کہ امریکی فوج اور محکمہ انٹلیجنس مبینہ طور پر شمالی کوریا کے ذریعہ کئے گئے تجربہ کا تجزیہ کررہے ہیں ۔اس سے قبل جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے کم از کم ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر جاپان نے احتجاج درج کرایا
Also read