Monday, March 23, 2026
spot_img
HomeMarqueeکے ایس آر بنگلورو اسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، کوئی ہلاک یا...

کے ایس آر بنگلورو اسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، کوئی ہلاک یا زخمی نہیں

بنگلورو: ایس آر بنگلورو۔ تلگپا اسپیشل ٹرین جمعرات کی رات پٹری سے اتر گئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی اور اس کے صرف دو جوڑے چکے ہی پٹری سے اترے جس سے سو سے زیادہ لوگوں کی جان بچ گئی۔ واقعہ کے پیش نظر تلگپتا سے میسور جانے والی ٹرین جمعہ کو رد کردی گئی ہے۔
ریلوے افسران نے آج یہاں بتایا کہ حالانکہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ٹرین تلگپتا جارہی تھی اور کمسی اور آنندپورم سیکشن کے درمیان کل رات اس کے دو چکے پٹری سے اترگئے۔ ٹرین کی رفتار دھیمی رہنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اس واقعہ کی وجہ سے شوموگا سے آنے والے تلاگپا۔میسور ایکسپریس کو رد کردیا گیا۔ افسران نے معمولی کے مطابق کام شروع کردیا ہے اور سیکشن پر پٹریوں کی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular