پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی

0
192

نئی دہلی،8 اپریل : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل سست قیمتوں کے باوجود ملکی سطح پر لگاتار نویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی

30 مارچ کو دہلی میں پٹرول 22 پیسے کی کمی سے 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کی کمی سے 80.87 روپے فی لیٹر ہوا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کے تباہ کن پھیلاؤ میں اضافہ اور کئی ممالک میں اس کے مانگ کے متاثر ہونے سے گذشتہ روز خام تیل کی قیمت میں سستی برقرار رہی۔

ملک کے چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 90.56 /80.87
ممبئی 96.98 /87.96
چنئی 92.58/ 85.88
کولکاتہ 90.77 /83.75

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here