دوسرے ونڈے میں شکست کے ساتھ ہی سیریز بھی گنواچکی ٹیم انڈیا

0
70

نیوزی لینڈ کے 274 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی کرکٹ ٹیم 251 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی اور ہندوستان یہ مقابلہ 22 رنوں سے ہار گیا۔ اس مقابلے کے ساتھ ہی ہندوستان تین ونڈے میچوں کی سیریز بھی ہارگیا۔ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔

ہندوستان کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے 55، شریس ایئر نے 52 اور تیز گیند باز نودیپ سینی نے 45 رن بنائے۔ وہیں نیوزی لینڈ کی طرف سے ہامش بینیٹ، ٹم ساؤدی، جیمیسن، کالن ڈی گرینڈ ہوم نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ایک وکٹ جیمس نیشم نے حاصل کیا۔

 

جیمس نیشم نے رویندر جڈیجہ کو کیچ آؤٹ کرایا اور ہندوستان کی ٹیم 48.3 اوور میں 251 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے 55 رن اور شریس ایئر نے 51 رن بنائے۔ جبکہ نودیپ سینی 45 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے اوروہ نصف سنچری سے محروم رہ گئے۔

اس سے قبل مارٹن گپتل (79) اور راس ٹیلر (ناٹ آؤٹ 73) کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف 50 اووروں میں 8 وکٹوں کےنقصان پر 273 رن بنا لئے۔ نیوزی لینڈ کےکھلاڑی گپٹل نے 79 گیندوں پر 8 چوکے اور تین چھکےلگا کر 79 ر ن اور راس ٹیلر نے 74 گیندوں میں 6 چوکے اورچھکوں کی مدد سے73 رن بنائے۔ ان دونوں بلےبازوں کی بہترین اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف 273 رنوں کا اسکور بنایا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری کیوی ٹیم کا آغاز شاندار رہا اور گپتل اور ہینری نکولس (41) کی جوڑی نے مضبوط شراکت داری نبھاتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 93 رن جوڑے، جسے اسپن گیندباز یجویندرچہل نے نکولس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے توڑ دی۔

نکولس نے 59 گیندوں کی اننگ کھیلتے ہوئے پانچ چوکے لگائے۔ پہلا وکٹ گرنےکے بعد گپٹل نے ٹام بلندیل کے ساتھ کھیلتے ہوئے باری کو آگے بڑھایا۔ ایک وقت تھا جب نیوزی لینڈ کا اسکور 26.3 اووروں میں 142 رن تھا اور ان کی حالت مستحکم لگ رہی تھی، لیکن شاردل ٹھاکر نے بلندیل کو آؤٹ کرکے گپٹل کےساتھ ان کی شراکت داری کو توڑ دیا۔ بلندیل نے 25 گیندیں کھیلتےہوئےتین چوکوں کی مدد سے 22 رن بنائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here